ہری پور میں کھلابٹ کے محلہ کھبل میں ناخلف بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر چھری کے وار کرکے اپنی حقیقی والدہ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق آصف نامی نوجوان نے چھری کے وار سے والدہ کو زخمی کیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق کھلابٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والدہ کے قتل میں ملوث بیٹے کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔







