a {
text-decoration: none;
color: #464feb;
}
tr th, tr td {
border: 1px solid #e6e6e6;
}
tr th {
background-color: #f5f5f5;
}
تھانہ بدرشی پولیس نے باغ سے انوائیٹر چوری کرنے کے مقدمے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ چوری شدہ انوائیٹر کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا حصہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق نصیر باغ تنگی کے منیجر نصرت ولد ولی خان نے تھانہ بدرشی میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں باغ سے انوائیٹر چوری کرکے لے گئے ہیں۔ شکایت پر مقدمہ نمبر 388 مورخہ 23 مئی 2026 بجرم 380 اور 457 تعزیرات پاکستان درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کینٹ سرکل محمد نسیم خان نے ایس ایچ او تھانہ بدرشی فخرالسلام اور تفتیشی افسر انعام خان کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا۔
پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد کی بنیاد پر ملزم عبداللہ ولد محمد کریم سکنہ تنگی خٹک تک رسائی حاصل کی اور اسے گرفتار کر لیا۔
دورانِ تفتیش ملزم نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے انوائیٹر کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم میں سے اپنا حصہ ایک لاکھ 26 ہزار روپے برآمد کرا دیے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔







