فارماسسٹس صحت کے نظام کا اہم ستون ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

شاور میں ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انہیں صوبے کی نوجوان نسل کی صلاحیتوں پر فخر ہے اور صحت کے شعبے میں فارماسسٹس کی خدمات نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہیں۔

تقریب میں پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر بخت کرم غفور، نائب صدر ڈاکٹر عتیقہ ناز، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرمان اللہ، صدر ینگ فارماسسٹس کمیونٹی جنید اقبال، ڈائریکٹر جنرل ڈرگز اینڈ فارمیسی سروسز ڈاکٹر عباس، سیکرٹری فارمیسی کونسل ابراہیم اور دیگر عہدیداران و فارماسسٹس نے شرکت کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے فارماسسٹس کو ان کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فارماسسٹ صحت کے نظام کا ایک اہم ستون ہیں اور ادویات کے محفوظ اور مؤثر استعمال کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی بہتری کے لیے فارماسسٹس کی خدمات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طبی تحقیق، ادویات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تیزی سے جدت آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں فارماسسٹس کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں تک معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے جبکہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کی حوصلہ شکنی بھی ضروری ہے۔

گورنر نے نوجوانوں کو ملک کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نصابی تعلیم کے ساتھ عملی علم اور جدید ٹیکنالوجی پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فارماسسٹس عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کر سکتے ہیں، اس لیے عالمی معیار کے فارماسسٹس تیار کرنا ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed