ارسدہ پولیس نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی سہولت اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تھانہ جات اور پولیس سہولت مرکز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ جیل خانہ جات میں تعینات صوبیہ خان کی سربراہی میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (پی ایس پی) سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی پی او چارسدہ نے وفد کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو شکایات کے فوری ازالے اور مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو بہتر پولیس سہولیات کی فراہمی اور ان کی شکایات کے بروقت اندراج و حل کے لیے تھانوں اور سہولت مرکز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وفد نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چارسدہ پولیس کی جانب سے مسائل کے حل اور کمیونٹی کی معاونت کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔







