یمنی افواج کی پیش قدمی، حوثیوں سے کئی اہم دفاعی پوزیشنیں واپس لے لیں

یمن کی سرکاری افواج نے تعز کے علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے حوثیوں سے کئی اہم دفاعی پوزیشنز کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی افواج اور حوثی جنگجوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی فضائیہ نے یمن کے 54 مقامات کو ہدف بنا کر شدید بمباری کی ہے۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے حوثی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یہ فضائی کارروائیاں لحج، تعز، الجوف، مرب اور حج کے علاقوں میں کی گئیں، جبکہ تعز کے اضلاع ذباب اور مقبنہ میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق، یمن کی سرکاری افواج نے تعز کے علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے حوثیوں سے کئی اہم دفاعی پوزیشنز کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے۔سعودی حملوں کے جواب میں حوثی جنگجوں نے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے کھلے عام نقل و حرکت کے بجائے خفیہ اور روپوش انداز اختیار کر لیا ہے تاکہ سعودی بمباری سے بچا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق سعودی فضائیہ جہاں بھی حوثی جنگجوں کی موجودگی کا پتہ لگاتی ہے وہاں کارروائی کرتی ہے، جبکہ مغربی یمن میں اگرچہ زمین پر براہِ راست کوئی بڑی جھڑپ نہیں ہو رہی لیکن حوثیوں کے قبضے میں آنے والے ان علاقوں پر بھی سعودی فضائی حملے جاری ہیں۔دوسری طرف حوثیوں کا بنیادی ہدف سعودی عرب کی سرحد کے اندر موجود تیل کی تنصیبات اور اہم عسکری مراکز ہیں جن پر وہ مسلسل حملے کر رہے ہیں۔یمن کے وزیراعظم شائع محسن زندانی نے مغرب میں حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بغاوت کے خاتمے اور حدیبہ سمیت پورے ملک میں ریاست کی بحالی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔یمنی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ساحل پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ مقامی آبادی کو قتل و غارت اور نقلِ مکانی کے ذریعے غلام بنانے کے حوثی ملیشیا کے پرانے طریقے کی ہی ایک دہرائی ہے۔ان سخت کشیدہ حالات کے درمیان عام شہریوں کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی خبریں مسلسل سامنے آ رہی ہیں، جبکہ یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان مختلف محاذوں پر جھڑپوں کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed