سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 13شہری زخمی

سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب کے تین شہروں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے متعدد حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوگئے،حوثیوں کے حملوں کا بھرپورجواب دیا جائیگا۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہیکہ حملوں میں خمیس مشیط، ابہا اور طائف شہروں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔حملوں کے نتیجے میں 13 افراد معمولی سے درمیانے درجے تک زخمی ہوئے جبکہ 7 مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔المالکی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ان دانستہ اور بار بار کیے جانے والے حملوں کا سلسلہ دہشتگرد حوثی ملیشیا کے طرزِ عمل اور انتہا پسندانہ نظریے کو ثابت کرتا ہے، جس میں کشیدگی بڑھانا اور شہری تنصیبات و شہریوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج حقِ دفاع کے اصول کے مطابق کی جائے گی ۔حوثیوں نے شہریوں اور شہری املاک کونشانہ بنایا ہے، اس سے حوثیوں کی انتہاپسندانہ سوچ اورکشیدگی میں اضافے کی پالیسی واضح ہوتی ہے۔المالکی نے کہا کہ اتحادی افواج حملوں کا ذمہ داری اوربھرپور عزم کے ساتھ جواب دیں گی، حوثیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ضروری عملی اور دفاعی اقدامات کئے جائیں گے۔ ادھر سعودی عرب کے متعدد علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد جدہ، ینبع، طائف، ابہا، جازان اور العلا سمیت کئی اہم شہروں میں پیشگی وارننگ جاری کی گئی ہے اور سائرن بجا کر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔سعودی سول ڈیفنس اور حکام نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ممکنہ خطرے کی صورت میں محفوظ عمارتوں کے اندر رہیں، کھلی جگہوں، کھڑکیوں اور دروازوں سے دور رہیں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے غیر مصدقہ اطلاعات یا ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed