خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوگئی،امریکا نے پہلی بارخلا میں ہتھیارنصب کرنے کا باضابطہ اعتراف کرلیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سیکریٹری ایئرفورس ٹرائیمینک نے دعوی کیاہے کہ ہتھیار زمین کے مدارمیں پہنچا دئیے گئے ہیں،امریکا دنیامیں کسی بھی مقام سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔امریکی سیکریٹری ایئرفورس نے کہاکہ امریکا نے زمین کے مدارکوکنٹرول کرنیوالے ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرلی ہے،امریکی اعتراف کے بعد خلا میں بڑھتی ہوئی،عسکری سرگرمیوں اور ہتھیاروں کی نئی دوڑ پر تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔







