شانگلہ میں مختلف واقعات کے دوران پولیس اہلکار سمیت دوافراد جاں بحق

شانگلہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔شانگلہ میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پہلے حادثے میں چوگا بازار کے مقام پر رکشہ کے بریک فیل ہونے کے باعث پولیس اہلکار نعیم خان حادثے کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے جبکہ دوسرے واقعے میں الپوری کے علاقے میں موٹر سائیکل اور ایمبولینس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اکرام اللہ ولد بحرودود جاں بحق ہوگیا۔ چوگا بازار میں پولیس اہلکار نعیم خان ایک رکشہ پر سوار تھے کہ اچانک رکشہ کے بریک فیل ہوگئے جس کے باعث رکشہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں پولیس جوان نعیم خان شدید زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔حادثے کے بعد نعیم خان کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پورن منتقل کردی گئی جہاں ضروری طبی و قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کئے جانے کا بتایا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید معلومات اور حادثے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسرے حادثے میں شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں موٹر سائیکل اور ایمبولینس کے درمیان خوفناک تصادم ہواجس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان اکرام اللہ جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں جانبر نہ ہوسکا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان اپنے والدین کا سہارا اور 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی بتایا جاتا ہے۔ نوجوان کی اچانک موت کی خبر علاقے میں پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل علاقہ اور عزیز و اقارب غمزدہ خاندان سے تعزیت کیلئے پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed