پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ 22 سال کی طویل مدت کے بعد دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق 52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ آئرش-آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی کے ساتھ ایک انتہائی سادہ اور نجی تقریب کے دوران شادی کی۔
جمائما کی دوسری شادی کی خبروں کی باضابطہ تصدیق ان کی بھابھی جمائما جونز کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ہوئی۔ انہوں نے جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کے ساتھ اس پرمسرت تقریب کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ وہ جمائما اور کیمرون کی اس نئی شروعات کا جشن منا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دونوں شخصیات گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے سے رابطے میں تھیں اور ان کے درمیان پہلی ملاقات فلمسازی اور ڈاکیومنٹری پروژیکٹس سے متعلقہ امور کے دوران ہوئی تھی، جو وقت کے ساتھ ساتھ گہرے رشتے میں تبدیل ہو گئی۔







