پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے مالی سال 2026-28 کے انتخابات میں دو خواتین سمیت تمام 24 ایگزیکٹو ممبران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں، ان کے مقابلے میں مقررہ وقت تک کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام 24 ایگزیکٹو ممبرز کی کامیا بی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، آئندہ دو سالہ مدت کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ممبران میں تاجر برادری کی نمائندہ شخصیات شامل ہیں، نو منتخب 22 مرد ایگزیکٹو ممبران میں ملک انعام الرحمن، ملک ظہور اعوان، افسر علی، سجاد علی، شاہد اللہ، نکاف اللہ، غلام بلال جاوید، عماد شکیل خٹک، اقبال، توصیف احمد، عبداللہ خان، شہزاد احمد صدیقی، واحد گل نور، آفتاب احمد خان، جنید حسین، ہاشم خان، علی خان جہانگیر، امجد خان، محمد عامر شہزاد، محمد نصیر، خرم شہزاد، اور صیام الحق شامل ہیں جبکہ خواتین میں شاہینہ شکیل اور فاخرہ عارف بھی بلامقابلہ ایگزیکٹو ممبرز منتخب ہوئی ہیں،اس موقع پر نو منتخب ایگزیکٹو ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پشاور چیمبر کو چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کے حقوق کی حفاظت کے لیے ایک حقیقی اور موثر ترجمان ادارہ بنایا جائے گا، پشاور کی تاجر برادری ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، لیکن اس وقت کاروباری طبقہ گوناگوں چیلنجز اور مسائل سے نبرد آزما ہے، نو منتخب قیادت نے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کو درپیش تمام درپیش مشکلات، ٹیکس امور اور دیگر انتظامی مسائل کے فوری حل کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، تاکہ علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔







