سرحد چیمبر آف کامرس کے 17ستمبر کو ہونے والے الیکشن میں انشااللہ تاجروں کو فتح حاصل ہوگی اور مفاد پرست عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ نہ خود الیکشن کے لیے کھڑا ہوا ہوں اور نہ کسی اپنے دوست کو الیکشن کے لیے کھڑا کیا ہے اور نہ کوئی ذاتی مفاد ہے سرحد چیمبر اف کامرس کے الیکشن میں تاجروں کو ان بورڈ لے کر ان سے نمائندے منتخب کیے اور اج تاجر برادری کے منتخب کردہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ امیدواروں کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہا ہوں ان خیالات کا اظہار پشاور بزنس الائنس کے چیئرمین سید ظاہر علی شاہ نے پشاور بزنس الائنس کے سرپرست میاں شرافت علی مبارک اور سرحد چیمبر اف کامرس کے سات ستمبر کے الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر امیدواروں کے ہمراہ منگل کے روز پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اج ہم تاجر برادری کی منتخب امیدواروں کی ٹیم کے ساتھ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑنے نکلے ہیں اور ہم نے دیکھا ہے کہ ماضی میں الیکشن کا رزلٹ بتلانے کے لیے سیاسی پارٹی کا سہارا لیا گیا اور حالات خراب کیے گئے انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں سے سرحد چیمبر اف کامرس پر کاپیز رہنے والے لیڈروں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا انہوں نے صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر اپنے نمائندے منتخب کیے اور چیمبر کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی کیا بات ہوگی کہ اج ہم جس بازار بھی جا رہے ہیں لوگ ہمارا پرتباک استقبال کر رہے ہیں اور چیمبر میں بیٹھے ذاتی مفاد پرستوں سے لوگ تنگ اگئے ہیں اور ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ چیمبر اگر چیمبر کا کام کرے تو تمام مسئلے ٹھیک ہو جائیں لیکن تکلیف دہ امر یہ ہے کہ چیمبر کو چیمبر استعمال نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پشاور کا کاروباری طبقہ اپنا کاروبار دوسرے علاقوں کو منتقل کرنے لگا اگر چیمبر اپنا کردار ادا کرتا تو یہاں پر کاروبار ٹھیک ٹھاک ہوتا انہوں نے تاجر برادری سے کہا کہ سات ستمبر کے چمبر کے الیکشن میں ہمارے کوئی ذاتی مفادات نہیں ہیں ہم اس وقت صرف سرحد چیمبر اف کامرس کو بچانے کے لیے اور تاجروں کے مفادات کے لیے میدان عمل میں نکلے ہیں ہم اپنے ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ تاجروں کے مفاد کے لیے لڑ رہے ہیں اور تاجروں کو بھی چاہیے کہ وہ سات ستمبر کو چیمبر ائیں اور اپنے ضمیر کے مطابق تعلقات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا ووٹ یعنی حق راے دہی استعمال کریں اور ایسی قیادت منتخب کریں کہ جو ان کے مسائل حل کرے نہ کہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر اپنی مرضی کے فیصلے کیے جائیں پریس کانفرنس سے سید ظاہر علی شاہ نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تاجر برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ ائیں اور اپنے حق کے لیے اواز بلند کریں اور 17 ستمبر کا دن یادگار بناتے ہوئے اپنا ووٹ استعمال کریں اور سرحد چیمبر اف کامرس کو مفاد پرست ٹولے سے محفوظ کریں انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ اگر ہم الیکشن جیت گئے تو ہم دو سال بعد اپنی کارکردگی کے ساتھ تاجر برادری کو جواب دہ ہوں گے اور تاجروں کی عدالت میں پھر اپنا حق مانگیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اگر پشاور بزنس الیکشن جیتا ہے تو اس کی پہلی توجہ طورخم بارڈر کی بندش کا خاتمہ ہوگا جس کی وجہ سے کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور اس وقت ترخم بارڈر کی بندش کی وجہ سے کاروبار مکمل طور پر بند پڑے ہیں ۔ کانفرنس سے پشاور بزنس الائنس کے سرپرست میاں شرافت علی مبارک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاجر برادری امپورٹر ایکسپورٹر اور سرحد چیمبر اف کامرس کے ووٹرز سے درخواست ہے کہ وہ ائیں اور تین چار منٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کر کے جائیں کیونکہ اس مرتبہ سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جیسے دو سال قبل الیکشن کو سبوتاش کرنے کی کوشش کی گئی اس مرتبہ ایسا ہونے نہیں دیں گے کیونکہ ہم نے ان تمام اقدامات کا راستہ روکنے کے بہترین پلان سر انجام دیے ہیں اور ووٹرز کو سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ تاکہ ووٹر پرسکون ماحول میں دو سے پانچ منٹ میں اپنا ووٹ ڈالیں اور اپنا نمائندہ منتخب کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد چیمبر اف کامرس میں بیٹھے کچھ افراد نے چیمبرز کا حلیہ بگاڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہمارا دوست ملک چائنہ ہم سے خفا ہے کیونکہ سرحد چیمبر سے غیر متعلقہ افراد کو ویزے کے لیے لیٹر جاری کیے گئے اور ایک دکانداری مچی ہوئی تھی ۔ جس کی وجہ سے چائنہ نے سرحد چیمبر اف کامرس کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اور انشااللہ ہم جب منتخب ہوں گے تو ہم تاجر برادری کے لیے چائنہ کے دروازے کھول دیں گے اور سرحد چیمبر اف کامرس کا کردار مثالی بنائیں گے۔ شرافت علی مبارک نے مزید کہا کہ سرحد چیمبر اف کامرس کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے والوں کو گیٹ کا راستہ دکھایا جائے گا اور تاجر برادری کے مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے۔







