ملکی زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،تاریخ میں پہلی بارملکی ڈالر ذخائر 26 ارب، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق یوروبانڈ کی فروخت سے 3 ارب ڈالرحاصل ہوئے،مارکیٹ سے ڈالرز کی خریداری کے باعث بھی ذخائر میں اضافہ ہوا،مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر بھی پہلی بار 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔بینکوں کے ڈالر ذخائر شامل کرکے مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 26.5 ارب ڈالرہوگئیں،پانچ سال بعد پاکستان کے پاس ایک بارپھرتین ماہ کی درآمدات سے زیادہ ڈالرجمع ہوئے ہیں۔ 2023 میں اسٹیٹ بینک کے پاس صرف 3 ارب ڈالرکا ذخیرہ بچا تھا،تین سال میں اسٹیٹ بینک نے اپنے ڈالر ذخائر3ارب سے بڑھاکر21ارب ڈالرکرلئے۔ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائرمیں نمایاں اضافے سے مستقبل قریب میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہنے کی توقع ہے۔







