ڈیجیٹل پیمنٹس کو وسعت دینے کیلئے ماسٹر کارڈ اور بینک آف خیبر کے درمیان معاہدہ

ماسٹرکارڈ اور بینک آف خیبر نے بینک کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی خدمات کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ صارفین کو محفوظ، آسان اور جدید پیمنٹ سلوشن کی جانب اہم سنگ میل ہے۔یہ اشتراک انفرادی، کاروباری اور سرکاری لین دین کی ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دے گا اور پاکستان کو ایک جامع اور کیش لیس اکانومی کی جانب سفر میں معاون ثابت ہوگا۔خیبر پختونخوا کے وزیرِ خزانہ، مزمل اسلم نے کہا کہ بینک آف خیبر ہمارا ایک اہم اسٹریٹیجک پارٹنر ہے

جو خیبر پختونخوا پاکستان میں کیش لیس اکانومی کی جانب منتقلی میں مصروف عمل ہے۔ صرف دو سال قبل صوبے میں تین ڈیجیٹل سروسز دستیاب تھیں، جو اب بڑھ کر 170 ہو چکی ہیں۔ ان میں شہریوں کی حکومت اور تاجروں کو ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے شہریوں کو ادائیگیاں بھی شامل ہیں، جبکہ Raast کے ذریعے پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ 45 ملین کی آبادی اور ترسیلاتِ زر، ای کامرس اور مرچنٹ ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں موجود وسیع امکانات کے پیش نظر، ہم بینک کے بڑے شیئر ہولڈر کی حیثیت سے بینک آف خیبر کی ترقی کے لیے اپنے تعاون کو جاری رکھیں گے۔ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور بینک آف خیبر کے چیئرمین ،اسلام زیب نے کہا کہ کیش لیس اکانومی کا فروغ ہمارے ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے۔ ایک حقیقی قومی بینک کی حیثیت سے بینک آف خیبر کا مقصد جدید پروڈکٹس اور سروسز کی جامع رینج کے ذریعے صارفین کی بدلتی ہوئی مالی ضروریات پوری کرنا ہے،ماسٹرکارڈ کے کنٹری مینیجر برائے پاکستان و افغانستان، ارسلان خان نے کہا کہ ہمیں بینک آف خیبر کے ساتھ اپنے اشتراک کو مزید وسعت دینے پر خوشی ہے

جو ماسٹرکارڈ پر بینک کے مسلسل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم خیبر پختونخوا میں ادائیگیوں کے نظام ، بالخصوص ڈیبٹ، کریڈٹ، افلوئنٹ اور ایس ایم ای شعبوں میں کی ڈیجیٹلائزیشن کو مزید تیز کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم مالیاتی شمولیت کے فروغ اور پاکستان کے ادائیگیوں کے نظام کو مزید جدید بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، حسن رضا نے کہا کہ ماسٹرکارڈ کے ساتھ یہ معاہدہ بینک آف خیبر کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ کنزیومر اور کمرشل شعبوں میں اپنے کارڈ پورٹ فولیو کو وسعت دے کر ہمارا مقصد صارفین کو زیادہ سہولت، تحفظ اور جدید پیمنٹ سلوشنز تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے اور خیبر پختونخوا کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل اکانومی میں بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed