عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے ہفتے کے اختتام پر کیمرون او ریلی کے ساتھ شادی کی، جس کی ان کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی عمر 52 سال جبکہ ان کے شوہر کیمرون او ریلی 62 سال کے ہیں۔ کیمرون آئرش آسٹریلوی شہری اور معروف میڈیا شخصیت و سابق رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے صاحبزادے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمائما اور کیمرون کی منگنی کا اعلان رواں سال مئی میں سامنے آیا تھا۔ دونوں کے درمیان تقریباً ایک سال سے تعلق قائم تھا۔

جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے گزشتہ رات شادی کی تصدیق کی، جبکہ ان کی اہلیہ جمائما جونز نے آن لائن پیغام میں اس موقع کو خوشی کا دن قرار دیا۔

جمائما اور کیمرون کی ملاقات اس وقت ہوئی جب کیمرون متعدد ڈاکیومنٹریز اور فلموں میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ دونوں ابتدا میں دوست بنے اور بعد میں یہ تعلق رومانوی رشتے میں تبدیل ہوگیا۔

جمائما کے ایک قریبی دوست کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے تھے اور ان کی ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی۔ رومانوی تعلق سے قبل دونوں کچھ عرصہ دوست بھی رہے۔

ذرائع کے مطابق کیمرون او ریلی نجی زندگی کو ترجیح دیتے ہیں اور جمائما بھی ان کی پرائیویسی کا احترام کرتی ہیں۔ کیمرون کے چار بچے ہیں، جبکہ جمائما کے سابق وزیراعظم عمران خان سے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان سے 1995 میں شادی کی تھی، تاہم تقریباً 9 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد 2004 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

جمائما اور عمران خان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔ طلاق کے بعد بھی جمائما اور عمران خان کے تعلقات سمیت ان کے بچوں سے متعلق معاملات عالمی میڈیا میں زیر بحث رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed