انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ٹیگ شدہ تصاویر پروفائل گرڈ پر سجانے کا نیا فیچر پیش کر دیا

معروف فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک جدید فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کی مدد سے اب ٹیگ کی گئی تصاویر کو پروفائل کی مرکزی گرڈ میں شامل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔

عام طور پر انسٹاگرام پر ایک الگ ‘ٹیگڈ ٹیب’ موجود ہوتا ہے جہاں وہ تمام پوسٹس نظر آتی ہیں جن میں دیگر صارفین آپ کو ٹیگ کرتے ہیں۔ تاہم، اس نئے فیچر کے تحت اگر کوئی مخصوص گروپ فوٹو، یادگار تصویر یا پوسٹ صارف کو پسند آ جائے تو وہ اسے اپنی مین پروفائل گرڈ کا حصہ بنا سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو استعمال کرنے کے چند انتہائی آسان طریقہ کار فراہم کیے گئے ہیں۔ صارفین براہِ راست ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) نوٹیفکیشن کے ذریعے، یا ٹیگ شدہ پوسٹ کے دائیں جانب اوپر موجود تھری ڈاٹ مینیو میں جا کر اسے اپنی مین گرڈ میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیگڈ ٹیب میں موجود کسی بھی تصویر پر لانگ پریس (دبا کر رکھنے) سے بھی یہ آپشن فعال ہو جاتا ہے۔

یہ فیچر صارفین کو مکمل اختیار دیتا ہے کہ وہ جب چاہیں ان تصاویر کو اپنی مرکزی گرڈ سے ہٹا بھی سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ تمام ٹیگ شدہ پوسٹس گرڈ پر وقت کی ترتیب (ریورس کرانیکل آرڈر) سے ظاہر ہوں گی، لیکن صارفین اپنی پسند کے مطابق ان کی ترتیب کو تبدیل بھی کر سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed