مردان چورہ پولیس کی کارروائی، خاتون سے زیورات چھیننے والا گرفتار

مردان: تھانہ چورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کے دوران خاتون سے زبردستی سونے کی بالیاں چھیننے اور اسے زخمی کرنے والے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم داود ولد گل روز سکنہ گجرات ہے، جس کے قبضے سے سونے کی بالیاں برآمد کرلی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔ مردان پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed