وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا پنجاب پولیس کے سیکورٹی اہلکاروں کو واپس جانے کا حکم

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کلر کہار ریسٹ ایریا میں اپنی سکیورٹی کے لیے تعینات پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو واپس جانے کی ہدایت کر دی ہے۔

کلر کہار پہنچنے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پنجاب پولیس کے اہلکاروں سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے اہلکاروں سے استفسار کیا کہ وہ صرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر نظر رکھنے کا کام کرتے ہیں یا کوئی اور ذمہ داری بھی انجام دیتے ہیں۔

اس موقع پر موجود پولیس افسر نے مؤقف اپنایا کہ اہلکار ان کی حفاظت کے لیے وہاں تعینات کیے گئے ہیں۔ اس پر وزیراعلیٰ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حفاظت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور اگر سکیورٹی کا اختیار پولیس کو دیا جائے تو وہ آج یا کل ہی دنیا سے چلے جائیں۔

سہیل آفریدی نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ اس صورتحال کے بعد وزیراعلیٰ کے پی نے پروٹوکول اور سکیورٹی کے لیے آئے تمام افسران کو موقع سے واپس چلے جانے کی ہدایت کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed