سعودی درخواست پر عمان اجلاس ملتوی ہوا، ایران کی وضاحت

ایران نے عمان میں تہران اور خلیجی ممالک کے درمیان ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر مؤخر کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال سمیت مختلف علاقائی معاملات پر بات چیت متوقع تھی۔ عمان نے بھی اجلاس ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فریقین کے درمیان اتفاق رائے کے لیے بہتر ماحول پیدا کرنا ہے۔ نئے اجلاس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کا یمن جنگ سے کوئی تعلق نہیں اور حوثی اپنے مفادات کے مطابق اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے پِک ایکس ماؤنٹین، جسے کولانگ کوہ بھی کہا جاتا ہے، میں کسی نئی سرگرمی سے متعلق رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعووں کو بھی مسترد کیا ہے جن میں انہوں نے علاقے میں سرگرمیوں کی امریکی نگرانی کا ذکر کرتے ہوئے ایران کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

پِک ایکس ماؤنٹین ایران کی جوہری اور فوجی تنصیبات سے متعلق امریکی تشویش کے باعث اہم مقام بن چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس علاقے میں ممکنہ امریکی کارروائی کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔

عمان میں اجلاس کا التوا ایسے وقت میں ہوا ہے جب آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت، عالمی تیل کی سپلائی اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سفارتی کوششوں پر دباؤ بڑھا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed