صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انہوں نے بیرسٹر گوھر علی خان سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بیرسٹر گوہر علی خان سمیت غمزدہ خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ ماں جیسی عظیم نعمت سے محروم ہونا زندگی کا بہت بڑا دکھ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے تعزیت کے لیے آمد اور غم کی گھڑی میں حوصلہ بڑھانے پر صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا۔







