روزمرہ کھانا پکاتے وقت اکثر نمک تیز ہو جانے کا مسئلہ پیش آتا ہے، لیکن چند سادہ گھریلو طریقوں کی مدد سے ڈش کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ طبی اور گھریلو ماہرین کے مطابق سالن میں نمک کی مقدار متوازن کرنے کے لیے کچا یا ابلا ہوا آلو، آٹے کا پیڑا، یا فریش کریم شامل کر کے کچھ دیر بعد نکالا یا ملایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ خشک کھانوں اور کڑاہی وغیرہ میں دہی کے ساتھ تلی ہوئی پیاز پیس کر ڈالنا یا ضرورت کے مطابق دودھ اور پانی کا استعمال بھی اضافی نمک کا ذائقہ مؤثر طریقے سے کم کر دیتا ہے۔







