ایچ ایم سی کے پلاسٹک سرجن کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے معروف پلاسٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹر سید آصف شاہ کو عہدے سے فارغ کردیا ہے۔ڈاکٹر آصف شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ انہیں بغیر کسی وجہ، بلیک میلنگ، کرپشن، بھتہ خوری یا ہراسانی کے الزام کے ملازمت سے ہٹا دیا گیا ہے۔اپنے بیان میں پروفیسر ڈاکٹر سید آصف شاہ نے کہا کہ ان کے پاس امریکی گرین کارڈ تھا جو 2020 میں ایکسپائر ہوگیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ 2000 کے بعد واپس آئے اور اپنے ملک میں بطور ڈاکٹر خدمات انجام دیں۔ڈاکٹر آصف شاہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ ملک اور شعبہ طب کے لیے وقف کیا اور گزشتہ 29 برس سے خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے بچوں کے پاس امریکی شہریت ہے تاہم انہوں نے پاکستان میں رہ کر طبی خدمات کو ترجیح دی۔انہوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سمیت ملک کے صحت کے نظام پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13 سے 15 برسوں کے دوران صحت کے نظام میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں، انہوں نے بعض معاملات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نظام میں دھوکا دہی اور بدعنوانی سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی کی۔پروفیسر ڈاکٹر سید آصف شاہ نے کہا کہ وہ مائیکرو ویسکیولر سرجریز کر رہے ہیں اور الحمدللہ اس شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ جدید طبی طریقہ علاج کے ذریعے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہے ہیں۔ڈاکٹر آصف شاہ نے کہا کہ ان کا مقصد اپنے ملک کے لیے خدمات انجام دینا اور قربانی دینا تھا، انہوں نے اپنے مستقبل اور پاکستان میں خدمات کے حوالے سے بھی اپنے مقف کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed