ایل آر ایچ میں مریض کو آپریشن کیلئے 2029ء کی تاریخ دیدی گئی

سرکاری ہسپتالوں میں آپریشنز کے لئے2029اور2030 کی تاریخیں دی جانے لگی ہیں حیات آباد کڈنی سنٹر کے بعد اب ایل آر ایچ میں بھی مریض کو 2029 میں آپریشن کی تاریخ دیدی گئی اب لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے 2026 میں دی جانیوالی آپریشن کی رسید پر 2029 کی تاریخ درج نکلی صوبے کے سب سے بڑے تدریسی ہسپتال کے حوالے سے شکایت سامنے آئی ہے جس میں ایک 44سالہ مریض علی زیب کا ڈاکٹر محمد کلیم نیمعائنہ کیا تاہم معائنہ کے بعد اس متاثرہ مریض کے آپریشن کا مشورہ دیا گیا لیکن یہ آپریشن کل۔پرسوں یا ہفتی دو بعد کا نہیں بلکہ تین سال کا وقت دیدیا گیا بعد جاری کی گئی2029میں آپریشن کی رسید کمپیوٹرآپریٹرظہیراحمد کی۔جانب سے جاری کی گئی ہیہسپتال میں ایک مریض کو جاری کی گئی رسید پر اگر 2026 میں آپریشن کے لیے رجوع کرنے کے باوجود تاریخ 2029 درج ہے تو یہ صورتحال کئی سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے۔یعنی ایک مریض کو اپنے آپریشن کے لیے تقریبا تین سال انتظار کرنا ہوگا۔اب سوال یہ ہے کہ ایسے مریض کی بیماری تین سال تک کس حالت میں رہے گی؟ کیا ہر مریض اتنا طویل انتظار کرنے کی پوزیشن میں ہوتا ہے؟تین سال بعد آپریشن؟ مریض تب تک کہاں کھڑا ہوگا؟پشاور سمیت خیبرپختونخواکے سرکاری ہسپتالوں سے متعلق مختلف نوعیت کی شکایات سامنے آرہی ہیں جس میں ادویات کی کمی ،مریضوں کے لئے بیڈز کی عدم موجودگی کے ساتھ ساتھ اب ڈاکٹروں کی جانب سے اپریشنوں کے لئے طویل وقت بھی دیا جانے لگا ہے جس پر شہریوں نے شدید تجفظات کا اظہارکرتے ہوئے وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed