سکندر ٹائون میں گیس بندش، لیکیج اور کم پریشر کا مسئلہ، سوئی ناردرن گیس کا فوری اقدامات کا اعلان

سکندر ٹائون میں گیس کی بندش، لیکیج اور کم پریشر کے مسائل کے حل کے لیے سابق صوبائی وزیر کامران خان بنگش کی قیادت میں وفد نے جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس وقاص اللہ شینواری سے ملاقات کی۔ وفد میں سابق ناظم رب نواز خلیل سمیت دیگر علاقوں کے ناظمین اور علاقہ کے معززین شامل تھے جبکہ چیف انجینئر آفتاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات کے دوران سکندر ٹائون کے مکینوں کو درپیش گیس کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے جنرل منیجر کو علاقے میں گیس کی بار بار بندش، کم پریشر اور گیس لیکیج کے باعث عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان مسائل کے فوری اور مستقل حل کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس وقاص اللہ شینواری نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ گیس کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ٹیم سکندر ٹائون کا دورہ کرے گی اور گیس لیکیج کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں گیس کی نئی پائپ لائن بچھانے کی ضرورت محسوس ہوئی، وہاں علاقہ معززین کی رضامندی اور مشاورت سے نئی پائپ لائن بچھا کر مکینوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ وفد نے عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی پر جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed