سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست کو 13 سال بعد ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں واضح کیا کہ آئین کے تحت ہائیکورٹ کو کسی رکن پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کا اختیار حاصل نہیں ہے اور نہ ہی محض آئینی درخواست پر کسی کو نااہل کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں بھی یہ معاملہ پہلے ہی زیرِ بحث آ کر طے پا چکا ہے، لہٰذا اعلیٰ عدالتی نظائر کی روشنی میں یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے۔







