پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ، جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان نے گومل میڈیکل کالج کے افغان طالب علم محمد انس کی ممکنہ ملک بدری کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے طالب علم کو اگلی سماعت تک افغانستان ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل ارباب سلمان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل پاکستان میں پیدا ہوا اور افغان مہاجرین کے مخصوص کوٹے پر ڈینٹل/میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہا ہے، جبکہ بارڈر بند ہونے اور دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث اسے مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے







