فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ ہی اسپین نے صرف عالمی اعزاز ہی نہیں جیتا بلکہ بھاری مالی انعام بھی اپنے نام کر لیا۔ ارجنٹائن کو فائنل میں شکست دینے والی اسپین کو اس تاریخی کامیابی پر 5 کروڑ امریکی ڈالر کی خطیر انعامی رقم دی گئی جو گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ارجنٹائن کو بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹنا پڑا۔ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر انعام میں دئیے گئے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور چوتھے نمبر پر رہنے والی فرانس کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملے۔فیفا کے مطابق 2026 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختلف ٹیموں میں تقسیم کی گئی جو 2022 قطر ورلڈ کپ کے 44 کروڑ ڈالر کے انعامی فنڈ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔







