اسرائیلی جیلوں کی سیکیورٹی کیلئے مگرمچھوں کے استعمال کی منظوری

اسرائیل نے جیلوں کی سیکیورٹی کے لیے مگرمچھوں کے استعمال کی منظوری دے دی، یہ تجویز انتہا پسند وزیر داخلہ اتماربن گویرا نے دی تھی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے قیدیوں کی نگرانی اور جیلوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے مگرمچھوں کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جیلوں کی بیرونی حدود اور حفاظتی خندقوں میں مگرمچھ تعینات کیے جائیں گے تاکہ فرار کی کوششوں کو روکا جا سکے۔رپورٹ میں کہا گیا اس منصوبے کی تجویز اسرائیل کے انتہا پسند وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر نے پیش کی تھی۔ابتدائی مرحلے میں افریقہ سے درآمد کیے گئے 50 خونخوار مگرمچھ جیلوں کی سیکیورٹی کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جبکہ اس منفرد سیکیورٹی نظام کا آغاز صحرائے نقب میں واقع ایک جیل سے کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اسے قیدیوں کے بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا ہے۔تنظیموں کا مقف ہے کہ قیدیوں کے خلاف مگرمچھوں کا استعمال عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے اس منصوبے پر عمل درآمد کی تفصیلات یا ٹائم لائن کے حوالے سے مزید معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed