ضلع نوشہرہ میں ریل گاڑی کے دو مختلف حادثات میں ایک نوجوان اور ایک نامعلوم خاتون جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق پہلا حادثہ حکیم آباد آرمر کالونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔دوسرا افسوسناک واقعہ اکوڑہ خٹک میں حقانیہ مدرسہ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم خاتون ریلوے پٹری عبور کر رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار ریل گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں واقعات کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔







