بنوں میں جائیداد تنازعہ پر2 سگے بھائی گھرآئے مہمان سمیت قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں دیرینہ جائیداد تنازع پر فائرنگ کا دلخراش واقعہ رونما ہوا، اس واقعہ میں دو سگے بھائیوں اور ان کے گھر آئے ہوئے مہمان سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے-پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ڈومیل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دو فریقین کے درمیان زمین کی ملکیت پر تنازع چلا آ رہا تھا، دیرینہ جائیداد تنازع شدت اختیار کرنے پر مخالف فریق کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو بھائی اور ان کا مہمان شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں دم توڑ گئے-واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے، جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردی گئیں-پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed