پشاور میں بھتہ نہ دینے پر 2 بھائیوں کے گھروں پر فائرنگ

پشاور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر دو بھائیوں کے گھروں پر شدید فائرنگ کی، تاہم دونوں واقعات میں گھر کے اندر موجود اہلخانہ محفوظ رہے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق انہیں پہلے ہی بھتے کے لیے فون کالز موصول ہو چکی تھیں۔ ذرائع کے مطابق رات تقریبا پونے چار بجے موٹر سائیکل سوار افراد نے پھندو کے علاقے آفریدی آباد میں تنویر خان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے گھر پر تقریبا 34 فائر کیے، تاہم گھر میں موجود اہلخانہ بال بال بچ گئے۔پہلے واقعے کے کچھ دیر بعد، رات تقریبا 4 بجے ملزمان نے گل بہار کے علاقے محلہ اسلام آباد میں واقع چن گل کی رہائش گاہ پر شدید فائرنگ کی، چن گل سنٹرل جیل میں تعینات اہلکار ہیں، فائرنگ کے وقت گھر میں موجود ان کے اہلخانہ محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔متاثرہ شخص کے مطابق انہیں بھتے کے لیے فون کالز موصول ہوئی تھیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران حملہ آور اونچی آواز میں دھمکیاں دے رہے تھے اور رقم کا فوری انتظام کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔حملہ آوروں نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ پیسوں کا بندوبست نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔قریبا ایک ہی وقت میں دو بھائیوں کی رہائش گاہوں پر فائرنگ کے واقعات نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی ہے، دونوں واقعات میں اہلخانہ محفوظ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed