عدالتی حکم امتناع کے باوجود بی آر ٹی سے انکم ٹیکس ساڑھے 8 کروڑ وصول

ٹرانس پشاور(بی آرٹی)نے عدالتی احکامات اور حکم امتناع کے باوجود بی آر ٹی کے اکانٹ سے انکم ٹیکس کی مد میں 8 کروڑ 51 لاکھ روپے کی منتقلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ دائر درخواست میں میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو، انسپکٹر ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس اور برانچ منیجر بینک آف خیبر کو فریق بنایا گیا ہے۔توہین عدالت کی درخواست ناصر محمود ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرانس پشاور نے پشاور ہائیکورٹ میں انکم ٹیکس نوٹس کے خلاف رٹ درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی اگلی سماعت 9 جولائی کو مقرر ہے۔عدالت نے 29 جون کو ایف بی آر حکام کو ٹرانس پشاور کے اکانٹس سے رقوم کی منتقلی یا ریکوری سے روک دیا ہے۔عدالت نے ایف بی آر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا تا ہم عدالتی احکامات کے باوجود ایف بی ار نے غیر قانونی طور پر ٹرانس پشاور کے پول اکانٹ سے 8 کروڑ 51 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں منتقل کئے اور مذکورہ رقم ٹرانس پشاور کی اپنی نہیں بلکہ عام شہریوں کی ہے جو زو کارڈ اورسنگل ٹکٹوں کی فروخت سے جمع ہوئی تھی، درخواست گزار کے مطابق یہ رقم کسی بھی صورت میں واجبات کی مد میں منتقل نہیں کی جا سکتی ۔درخواست کے مطابق فریقین کو عدالتی حکم نامے کا مکمل علم تھا، واٹس ایپ بھی کیا گیا تھااور اس کے باوجود یہ کاروائی عدالت کے اختیار اور وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔۔فریقین کے خلاف عدالتی حکم کی واضح خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی کارروائی اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed