وکلا جرگے کی خیبر پختونخوا بار کونسل کو فوری انتخابات کرانے کی سفارش

بار انتخابات سے متعلق قائم وکلاء کے جرگے نے سفارش کی ہے کہ خیبر پختونخوا بار کونسل آج بروز ہفتے منعقد ہونے والے اجلاس میں صوبے بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات جلد از جلد کرانے کا باضابطہ اعلان کرے اور انتخابات کی راہ میں حائل تمام قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرے۔اس حوالے سے گزشتہ ہونے والے جرگہ ممبران میںا رباب محمد عثمان، عبیداللہ انور، رفیق مہمند، لاجبر خان خلیل، اشفاق احمد داد زئی، فقیراللہ اعوان، فاروق آفریدی اور فاروق احمد ملک ایڈووکیٹس شامل تھے ۔ جرگے میں اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ آئندہ بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات 2024-25 کی ووٹر لسٹوں کی بنیاد پر کرائے جائیں گے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتخابی تنازع سے متعلق فریقین عدالتوں میں زیر سماعت اپنے اپنے مقدمات واپس لیں گے۔جرگے نے وکلا برادری سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر ضروری پروپیگنڈا اور انتشار پھیلانے سے گریز کریں تاکہ بار انتخابات خوش اسلوبی اور اتفاق رائے سے منعقد ہو سکیں۔بیان کے مطابق فیصلہ سنانے سے قبل جرگے نے فریقین سے مکمل رضامندی اور اختیار حاصل کیا تھا، جبکہ اختتام پر جرگے نے تمام فریقین کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed