حکومت نے پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی میں کمی، ڈیزل پر بڑھا دی

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 40 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول لیوی 106 روپے 74 پیسے سے کم کرکے 66.25 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 19 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیاگیاجس کے بعد ڈیزل پر لیوی 53.26 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر72.97 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی اوسط اب 80 روپے فی لیٹر سے کم ہوگئی،دونوں مصنوعات پر مجموعی لیوی 139.22 روپے فی لیٹر بنتی ہے،رواں سال کا ہدف پورا ہونے کے باعث لیوی میں کمی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed