نوجوان قومی سطح کے معروف مقرر اور ڈبیٹر قاضی شریح رستمی نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے شعبہ انگلش سے اپنی 16 سالہ تعلیمی زندگی کا سفر کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی۔یونیورسٹی کے حالیہ کانووکیشن کے موقع پر قاضی شریح رستمی کو ان کی شاندار تعلیمی، ادبی اور ہم نصابی کارکردگی کے اعتراف میں شعبہ انگلش کے چیئرمین ڈاکٹر لیاقت اور پروفیسر ڈاکٹر مواذم کی جانب سے ایکسیلنس پرفورمنس ایوارڈ اور شائنینگ سٹار میڈل سے نوازا گیا۔قاضی شریح رستمی نہ صرف ایک باصلاحیت طالبعلم ہیں بلکہ وہ قومی سطح کے ممتاز ڈبیٹر بھی ہیں۔ انہوں نے قومی، ضلعی اور بین الاضلاعی سطح پر ہونے والے متعدد مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے اپنے ادارے اور علاقے کا نام روشن کیاہے ۔ان کی یہ کامیابیاں نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی انسان کو کامیابی کی بلندیاں عطا کرتی ہیں۔قاضی شریح کے والد معروف مذہبی سکالر قاضی فتح الباری رستمی نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے تمام انتظامیاں کے مشران اور تمام اساتذہ کرام کی یونیورسٹی اور طلبہ طالبات کے حوالے سے دلچسپی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے انتھک جدوجہد کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کے ان کی کوششوں سے یونیورسٹی مذید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔







