ایران نے 5 روز میں80لاکھ بیرل تیل برآمد کیا، 1.44 ارب ڈالر کما ئے

ایران نے گزشتہ پانچ روز کے دوران خام تیل کی برآمدات سے تقریبا 1.44 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کی ہے۔ٹینکر ٹریکنگ کمپنیٹینکر ٹریکرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اس مدت میں تقریبا ایک کروڑ 80 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کیا۔رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل کمپنی نے بتایا تھا کہ 2 ایرانی سپر ٹینکرز نے امریکی بحری ناکہ بندی کو عبور کر لیا تھا۔کمپنی کے مطابق ڈیونا اور ہیرو 2 نامی یہ جہاز، جو نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی کے زیرِ انتظام ہیں، مجموعی طور پر 38 لاکھ بیرل خام تیل لے جا رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed