لیبیامیں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ ،11افرادہلاک،40لاپتہ

لیبیا کے ساحل کے قریب درجنوں تارکینِ وطن کو یورپ لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 40 افرادتاحال لاپتہ ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی لیبیا میں تارکینِ وطن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والا ابریں گروپ نے بتایا کہ حادثے میں 10 افراد زندہ بچ گئے۔ یہ حادثہ 12 جون کو بحیرہ روم میں شمالی افریقی ملک کے مشرقی حصے کے قریب پیش آیا۔مشرقی شہر طبرق میں لیبیا کے ساحلی محافظ دستے اور ہلالِ احمر نے اطلاع دی کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاشیں بہہ کر ساحل کے قریب آنا شروع ہو گئیں۔ ساحلی محافظوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں امدادی ٹیموں کو سفید کفن نما تھیلوں میں لاشیں ساحل پر لاتے ہوئے دکھایا گیا۔بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے مطابق یکم جنوری سے 16 مئی کے درمیان بحیرہ روم کے وسطی راستے میں 800 سے زائد تارکینِ وطن ہلاک یا لاپتہ ہوئے۔ تنظیم نے کہا کہ گزشتہ سال اس راستے پر 1,300سے زیادہ افراد جان سے گئے یا لاپتہ ہو گئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed