پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت233روپے 90پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، قیمت میں کمی کا اطلاق ہوگیا ،پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 282 روپے 19پیسے فی لیٹر تھی۔واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی گئی ہے۔







