پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کا سینئر سپورٹس جرنلسٹ قمر احمد کی وفات پر اظہار تعزیت

پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک اور سیکریٹری جنرل اصغر عظیم سمیت تمام عہدیداروں و مجلس عاملہ نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، پی ایس ڈبلیو ایف نے قمر احمد خان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے، اللہ پاک قمر احمد خان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

آمین۔ پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر و سیکریٹری جنرل اے آئی پی ایس (ایشیا)امجد عزیز ملک نے اپنے تعزیتی بیان میں قمر احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ٹیسٹ کرکٹ کے انسائیکلوپیڈیا تھے، 400 سے زیادہ ٹیسٹ میچ اور 600 سے زیادہ ونڈے انٹرنیشنل میچز کور کرنا ان کا منفرد کارنامہ ہے، ان کے انتقال سے کرکٹ کی دنیا ایک نامور صحافی، مصنف، تجزیہ کار اور ایک تاریخ دان سے محروم ہو گئی ہے، پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قمر احمد خان نے ایک شفیق استاد کے مانند ہمیشہ نئی نسل کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔ قمر احمد کا کرکٹ صحافت میں ایک شاندار ریکارڈ تھا۔ بطور پاکستانی صحافی انہوں نے دنیا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کور کیے۔ ان کی کرکٹ سے وابستگی، پیشہ ورانہ مہارت اور نوجوانوں کے لیے ان کی سرپرستی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔قمر احمد جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی مکمل طور پر پر نہ ہو سکے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed