وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے بجٹ تقریرکاآغازعمران خان کی ملاقات سے کیا جس پر اپوزیشن اراکین سراپااحتجاج بن گئے اورکہاکہ یہ بجٹ اجلاس ہے اس لئے بجٹ پربات کی جائے وزیراعلیٰ نے تقریرجاری رکھتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے ساتھ ساتھ بشریٰ بی بی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے انہیں قیدتنہائی میں رکھاگیاہے ان سے رشتہ داروں کی ملاقاتیں نہیں کروائی جارہی ہے اس دوران ایوان میں حالات کشیدہ ہوگئے جس پر سکیورٹی سٹاف کو طلب کرلیاگیا وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات بحالی،انکاعلاج معالجہ،خان کی بیٹوں کے ساتھ بات،عمران خان کی اخبارٹی وی کتابوں تک رسائی ہمارے مطالبات میں شامل تھے جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جاتی کوئی ڈرافٹ سائن نہیں کیا جائے گی۔اس کے بعد وزیراعلیٰ بجٹ تقریرکی طرف آئے تواپوزیشن اراکین رام ہوگئے۔







