سہیل آفریدی نے گرانٹس کا اجراء بانی سے ملاقات سے مشروط کردیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا کوئی ڈرافٹ سائن نہیں کریں گے اور وفاق کو کوئی گرانٹ جاری نہیں ہوگی۔اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا، جس پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ حوصلہ رکھیں اور ہدایت کی کہ اپوزیشن ارکان کو پانی پلائیں،بجٹ اجلاس میں علی امین گنڈا پور اور ناراض اراکین بھی شریک ہوئے، اپوزیشن نے احتجاج کیاجس پر وزیراعلیٰ نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ حوصلہ رکھیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا بانی پی ٹی آئی کا بہترین ہسپتال میں علاج ہو، ملاقاتیں بحال ہوں، خیبر پختونخوا کے عوام نے تیسری بار مسلسل تحریک انصاف کا اعتماد کیا ہے۔اس سے قبل خیبر پختونخوا کابینہ نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دے دی، بجٹ کا جحم 2170 ارب روپے ہے، جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 519 ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed