ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں0.46فیصد اضافہ ریکارڈ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 15.28 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے 11اشیا سستی اور15 کی قیمتیں مستحکم رہیں جب کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 16.65 فیصد مہنگے ہوئے، آلو 6.82 اور چکن 5.60 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں واشنگ سوپ کی قیمت میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے دودھ،دہی،مٹن اور انڈے سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ایل پی جی کی قیمت 0.51 فیصد بڑھی۔ رپورٹ کے مطاقب پیاز 2.98 فیصد سستے ہوئے، لہسن 2.51 اور کیلے 1.28 فیصد سستے ہوئے۔اس کے علاوہ ڈیزل 1.06 اورپیٹرول کی قیمت میں 0.52 فیصد کمی ہوئی جبکہ دالوں اورآٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed