پاسپورٹ اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ

وفاقی وزیر دداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں پاسپورٹ کے نظام میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔ اس موموقع پر محسن نقوی نے کہاکہ ای پاسپورٹ پر مکمل منتقلی سے پاسپورٹ کے ضمن میں فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہو گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پریمیم سروسز حاصل کرنے والوں کو پاسپورٹ پر ہونے والے اخراجات کے مطابق فیس ادا کرنا ہو گی۔ بتایاگیاکہ بیرون ملک و اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کے لیے ابتدائی کام مکمل ہے ،شہریوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ فیصلہ کیاگیاکہ یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کیا جائے گا، آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کو پاک آئی ڈی کے پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا۔ وزیر دخالہ نے ہدایت کی کہ بزنس پاسپورٹ پر پالیسی کو ایف بی آر کی مشاورت سے جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed