دنیا کے مقبول ترین اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے 2026 میں ریلیز ہونے والی اپنی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اوریجنل فلموں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔فہرست کے مطابق سائنس فکشن اور وار تھرلر وار مشین War Machine رواں سال کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن کر سامنے آئی ہے۔نیٹ فلکس کے عالمی ٹاپ 10 چارٹس کے مطابق وار مشین کو 128.4 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوئے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر کرائم تھرلر دی رپ The Rip رہی، جس میں ہالی ووڈ اسٹارز Ben Affleck اور Matt Damon نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلم کو 114.7 ملین ویوز حاصل ہوئے۔ دی رِپ نے 41.6 ملین ویوز کے ساتھ سال کا سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔تیسرے نمبر پر survival thriller Apex رہی، جس میں Charlize Theron اور Taron Egerton نے مرکزی کردار ادا کیے۔ فلم نے 105.2 ملین ویوز حاصل کیے اور مسلسل کئی ہفتوں تک نیٹ فلکس کی ٹاپ ٹرینڈنگ فلموں میں شامل رہی۔







