صیام الحق مسلسل چھٹی مرتبہ مسلم مینا بازارایسوسی ایشن پشاور کے صدر منتخب ہوگئے ،جب کہ فضل ہادی عرف بابوکو جنرل سکرٹری منتخب کرلیا گیا ، اس سلسلے میں گزشتہ روزمسلم مینابازار ایسوسی ایشن پشاور کاانتخابی مرحلہ مکمل ہوا جس میں کثیر تعدادمیں تاجربرادری نے شرکت کی،اس موقع پر متفقہ طورپرمرکزی تنظیم تاجران ملک مہرالہی گروپ کے حمایت یافتہ صیام الحق کوبلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا،جب کہ فضل ہادی عرف بابو جنرل سکرٹری منتخب ہوگئے ، جب کہ آئندہ چند روز میں باقی کابینہ کابھی اعلان کیا جائے گا،اس موقع پر نومنتخب صدر صیام الحق نے تاجربرادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری نے مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے، میں پچھلے ادوار کی طرح اس مرتبہ بھی اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، جب کہ بازار کے مسائل ومشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کارلاں گا۔میرے دروازے اپنے بھائیوں کے لیے ہروقت کھلیں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نکاسی آب ، بجلی ، صفائی ستھرائی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا۔







