امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے ہوئے اور فائر کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نیایران کوسخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہ یکہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے یا اقدامِ قتل کی کسی بھی دھمکی پرعمل کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے،ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دییجاچکے ہیں۔ مزیدکہا امریکی فوج ایک سال کی مدت تک جس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے،ایران کے تمام علاقوں کومکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعوی بھی کیاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ان سے بات چیت جاری رکھنے کاکہا جس پر انہوں نے اتفاق کرلیاہے،لیکن ان کو واضح الفاظ میں یہ بات بتا دی گئی ہے کہ جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکا سے کسی قسم کی بات چیت کی درخواست نہیں کی۔







