دورانِ پرواز حادثہ، مسافر طیارے کی ٹوٹی کھڑکی سے باہر نکل گیا

یونان سے جرمنی جانے والی رائن ایئر کی ایک پرواز میں ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد خوفناک واقعہ پیش آیا، جب طیارے کی ایک کھڑکی دورانِ پرواز اپنی جگہ سے اکھڑ گئی اور ایک 61سالہ مسافر آدھا کھڑکی سے باہر نکل گیا۔ قریب بیٹھے مسافروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے واپس اندر کھینچ لیا، جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر واپس تھیسالونیکی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے شہر تھیسالونیکی سے جرمنی کے شہر میمنگن جانے والی رائن ایئر کی ذیلی کمپنی مالٹا ایئر کی پرواز میں پیش آیا۔ایئرلائن کے مطابق ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کی ایک مسافر کھڑکی اپنی جگہ سے الگ ہو گئی، جس کے باعث پرواز کو فوری طور پر واپس تھیسالونیکی ایئرپورٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا۔واقعے میں زخمی ہونے والا 61 سالہ مسافر گردن اور کندھے پر چوٹیں آنے کے ساتھ رگڑ لگنے سے بھی زخمی ہوا۔ اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بعد ازاں اس کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شمالی مقدونیہ کا فضائی حادثات تحقیقاتی ادارہ کرے گا، کیونکہ یہ واقعہ اسی ملک کی فضائی حدود میں پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed