79 اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم 18 مئی سے شروع ہوگی

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے 79 مخصوص اضلاع میں 18 مئی سے خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، جو 24 مئی تک جاری رہے گی۔نیشنل ای او سی کے اعلامیہ کے مطابق مہم کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اس قومی مہم میں فرائض سرانجام دیں گے۔ای او سی کا کہنا ہے کہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائے گی تاکہ وائرس کے پھیلا ئوکو موثر انداز میں روکا جا سکے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار، سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار، خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار جبکہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اسلام آباد میں بھی 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed