مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کو گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا مشورہ د یدیا ۔ ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں بڑی شکست ہونے کا تاثر درست نہیں۔ سعد رفیق نے 8 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی جیت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے حمایت یافتہ 2 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے اور ہمارے چند امیدوار بہت ہی کم مارجن سے ہارے۔ خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی رائے میں پارلیمانی نظام چلانے کیلئے مسلم لیگ ن حکومت سازی میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرے لیکن کوئی وزارت نہ لے۔







