جی بی انتخابات ،پارٹی قیادت ماضی کی غلطیوں پر غور کرے،تیمور سلیم جھگڑا

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے پارٹی قیادت کو ماضی کی غلطیوں پر غور کرنا چاہیے۔تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ 8فروری انتخابات کے بعد پارٹی نے دھاندلی زدہ نتائج کا پیچھا نہ کرنیکا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی اسمبلی نے نگراں حکومت کے 12 ماہ کے غیر قانونی اخراجات کو جائز قرار دیا۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اس وقت کے وزیرِاعلیٰ کہتے رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل کریں گے، لیکن انتخابات سے متعلق بانی کے احکامات پر عمل نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed