شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ نے شہریوں کو بے حال کردیا ، درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور گرم ہوائوں کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف مراکز صحت منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سخت موسمی حالات کے باعث شہر کی سڑکیں اور بازار سنسان دکھائی دے رہے ہیں جبکہ نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے سوئمنگ پولز اور نہروں کا رخ کر رہی ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے بجلی کی فراہمی بہتر بنانے اور گرمی سے بچائو کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔







